Naseem azmi
Sunday, October 23, 2022
yun hi thodi haisiyat uski bani
یوں ہی تھوڑی حیثیت اس کی بنی
سینکڑوں بل کھائے تب رسّی بنی
جاں مصؤِر نے جب اپنی پھونک دی
تب کوئی اک پینٹنگ اچھی بنی
اک نیا ہر روز آتا ہے ٹویسٹ
زندگی اک سیریل جیسی بنی
اور پھر دشمن زمانہ ہو گیا
اک کہانی جب تری میری بنی
محفلوں سے دور خود کو کر لیا
جب سے تنہائی مری ساتھی بنی
Newer Post
Older Post
Home
teri sun kar sada alhamdulillah
تری سن کر صدا الحمدللہ ہوا دل خوش مرا الحمدللہ مری ہے کیا رضا اب کیا ہوں میں تری ہو جو رضا الحمدللہ...
usne jab bhi mujhe kaha khamosh
اس نے جب بھی مجھے کہا خاموش احتراماً میں ہو گیا خاموش جتنا باہر سے بولتا تھا کبھی اتنا اندر سے ہو گیا خاموش آئینے کو غرور تھا خود پر دیکھ کر...