تری سن کر صدا الحمدللہ
ہوا دل خوش مرا الحمدللہ
مری ہے کیا رضا اب کیا ہوں میں
تری ہو جو رضا الحمدللہ
بچا لیتی ہے ہر اک حادثے سے
مرے ماں کی دعا الحمدللہ
گنہگاروں کو بھی سب نعمتوں سے
نوازے ہے خدا الحمدللہ
زباں شیریں ہےاور لہجےمیں خوشبو
اثر ہے اردو کا الحمدللہ