Sunday, October 23, 2022

tumhara pyaar zaruri hai zindagi ke liye


تباہ دل کے اندھیروں کی روشنی کے لیئے
تمہارا   پیار   ضروری  ہے  زندگی کے لیئے

تمہاری دید کو آنکھیں ترس گئیں میری
نظر تو آؤ مجھے یار  دو گھڑی کے لیئے

غریب شخص ہوں رشوت کے واسطے قرضہ
کہاں سے لاؤں میں  سرکاری نوکری کے لیئے

وہ شخص بھی تو سراپائے راہ زن نکلا
چُنا تھا ہم نے جسے اپنی رہبری کے لیئے

تمہارے دل میں جو اشعار میرے گھر کر دیں
کہاں  سے  لاؤں  وہ  الفاظ  شاعری  کے لیئے