Sunday, October 23, 2022

apna kahta hai par apna nhi hone deta


اپنا کہتا ہے پر اپنا نہیں ہونے دیتا
وہ مرا خواب ہی پورا نہیں ہونے دیتا

اک خوشی ہو تو لٹا دیتا ہوں میں اوروں پر
اور غم ہو تو پرایا نہیں ہونے دیتا

میرے خوابوں میں مسلسل تِرا آنا جانا
 دل کا اِک زخم بھی اچھا نہیں ہونے دیتا

 دل جو دیتا ہے دلاسے کہ وہ لوٹ آئے گا 
انتظار اس کا ہمیشہ نہیں ہونے دیتا
 
مدتوں سے وہ مجھے دیکھتا رہتا ہے فقط
دل کا اک بوجھ بھی ہلکا نہیں ہونے دیتا