Sunday, October 23, 2022

aaina pyaar ka dhumil nhi hone dena


آئنہ پیار کا دھومل نہیں ہونے دینا
اور کوئی میرے مقابل نہیں ہونے دینا

در  بدر  ٹھوکریں کھانے  میں  مزہ  آتا  ہے
خود کو منزل ابھی حاصل نہیں ہونے دینا

طے کیا میں نے اسے کرنا ہےحاصل،یا رب
کوئی درپیش تو  مشکل نہیں  ہونے  دینا

یاد کرنے سے تجھے دل کو سکوں ملتا ہے
دل تری یاد سے غافل نہیں ہونے دینا

دل کے گوشے میں چھپائے ہوئے  ہوں ارا
تیری تصویر کو دھومل نہیں ہونے دینا